• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شکیل شیخ نے اپنے خلاف الزامات کو مسترد کردیا


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق رکن گورننگ بورڈ اور ایڈوائزر ڈومیسٹک شکیل شیخ نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو مسترد کردیا۔

اپنے ایک بیان میں شکیل شیخ کا کہنا تھا کہ پی سی بی کے نوٹس کا جواب دے دیا۔

انہوں نے اپنے خلاف الزامات کو بے بنیاد، جھوٹا اور من گھڑت قرار دیا۔

واضح رہے کہ شکیل شیخ پی سی بی کے گورننگ بورڈ کے سابق رکن اور نجم سیٹھی کی چیئرمین شپ کے دوران مشیر کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھائیں۔

تاہم ایک قانونی فرم کی جانب سے شکیل شیخ کو ایک  لیگل نوٹس بھجوایا گیا، جس میں ایک کروڑ 40 لاکھ روپے فنڈز کی مد ميں وصول کيے جانے پر سوالات اٹھائے گئے ہیں۔

تازہ ترین