• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا ہی نہیں دیگر امراض سے بھی لوگ مرتے ہیں، تیمورسلیم جھگڑا

وزیر صحت خیبرپختونخوا تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا ہے کہ صرف کورونا سے لوگ نہیں مرتے دیگر امراض سے بھی مرتے ہیں۔

تیمور سلیم جھگڑا نے جیو نیوز سے خصوصی بات چیت کے دوران کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن سے متعلق کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن سے پورا ملک متفق ہے، تمام ممالک لاک ڈاؤن میں نرمی کر رہے ہیں، دنیا لاک ڈاؤن میں نرمی کرکے وائرس سے نمٹنے کے طریقے ڈھونڈ رہی ہے۔

تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ ملک کو بند کرنے سے لوگوں کی صحت پر پڑنے والا اثر ناقابل برداشت ہوگا، جو شعبے محفوظ طریقے سے کھولے جا سکتے ہیں ان کو کھولنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ لاک ڈاؤن سے متعلق اتفاق رائے سے فیصلہ کرنا ہوگا، ماسک پہننا ہوگا اور سماجی فاصلے کا خیال رکھنا ہوگا۔

تیمور سلیم جھگڑا نے مزید کہا ہے کہ ہم جیسے ممالک نے لاک ڈاؤن کیا تو وہاں ریکارڈ کیسز سامنے آئے، بھارت کی مثال سب کے سامنے ہے۔

تیمور سلیم جھگڑا نے کہا تھا کہ صحت کے بجٹ کو مزید بڑھائیں گے، آئندہ سال کے لیے کورونا بجٹ لا رہے ہیں، کورونا کے لیے 30 ارب روپے سے زائد رقم مختص کی جائے گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ اسپتالوں کے انفراسٹرکچر کو مزید بہتر کیا جائے گا جبکہ، پولیس ، ریسکیو، ایڈمنسٹریشن اور احساس پروگرام کے لیے رقم رکھی جائے گی۔

تازہ ترین