• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واجد خان کے انتقال پر بالی ووڈ فنکاروں کا اظہار افسوس

بھارت کی معروف موسیقار جوڑی ساجد واجد کے رکن واجد علی خان کے انتقال پر بھارتی فنکاروں کی جانب سے اظہارِ افسوس کیا گیا ہے۔

بالی ووڈ کے میوزک کمپوزر واجد خان انتقال کرگئے


گردوں کے مرض میں مبتلا بھارتی میوزک کمپوزر واجد خان کے انتقال پر بالی ووڈ لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’واجد خان کے انتقال کی خبر دل دہلا دینے والی ہے۔‘

امیتابھ بچن نے واجد خان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’آج ہمارا ایک ہنستا مسکراتا ٹیلنٹ اِس دُنیا سے رخصت ہوگیا۔‘

بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار نے ٹوئٹر پر اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’باصلاحیت اور ہمیشہ مسکراتے ہوئے چہرے واجد خان کی اچانک موت پر بہت زیادہ غمگین ہوں۔‘

اکشے کمار نے کہا کہ ’میری دُعا ہے کہ خدا اِس مشکل گھڑی میں واجد خان کے اہلخانہ کو صبر دے۔‘

بھارتی فلم اسٹار پریانکا چوپڑا نے بھی واجد خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’واجد خان کے انتقال کی خبر خوفناک ہے، مجھے اُن کی مسکراہٹ ہمیشہ یاد رہے گی۔‘

پریانکا چوپڑا نے کہا کہ ’واجد خان کے اہلخانہ اور تمام دوستوں سے میری تعزیت ہے۔‘

اداکارہ نے کہا کہ ’واجد خان ہمیشہ میری دُعاؤں میں شامل رہیں گے۔‘

بالی ووڈ چل بل پانڈے سلمان خان نے واجد خان کے انتقال پر کہا کہ ’ہم واجد کو ہمیشہ پیار، عزت اور احترم کے ساتھ یاد کریں گے۔‘

سلمان خان نے کہا کہ ’واجد خان کی روح کو سکون ملے۔‘

یاد رہے کہ واجد خان طویل عرصے سے گردوں کے مرض میں مبتلا تھے، وہ کچھ دنوں سے اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں ان کی طبیعت زیادہ بگڑ گئی تھی۔

واجد خان کی طبیعت ذیادہ خراب ہونے کی وجہ سے پچھلے چار دنوں سے وہ وینٹی لیٹر پر تھے۔

واجد علی خان معروف طبلہ نواز استاد شرافت علی خان کے بیٹےتھے، واجد خان اور ان کے بھائی ساجد خان کا میوزک گروپ ساجد واجد کے نام سے مشہور تھا۔

تازہ ترین