وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے کہا ہے کہ جی بی میں بین الاضلاعی اور بین الصوبائی راستے بدستور بند رہیں گے، پاکستان میں آج تک بھوک سے کسی کی موت واقع نہیں ہوئی۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار گلگت میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کورونا وائرس سے بھی زیادہ خطرناک ثابت ہوئی ہے۔ جی بی میں سیاحتی سرگرمیوں کی اجازت سے قبل ایس او پیز بنائےجائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت جی بی حکومت کی مدد کے بجائے رکاوٹیں کھڑی کررہی ہے، گلگت بلتستان حکومت کورونا مریضوں کے اخراجات خود برداشت کررہی ہے۔
وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت سے 60 کروڑ روپے مانگے تھے جو نہیں ملے، حافظ حفیظ الرحمان نے کہا کہ وزیراعظم آگے بڑھیں، تمام سیاسی جماعتیں تعاون کریں گی۔