• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرانسپورٹ کی بندش سے لاکھوں کارکنوں کو دشواری کا سامناہے،ریاض اعوان

کراچی ( پ ر )سندھ ائر کنڈیشنڈ بس وٹرمنلز اونرزایسوسی ایشن کے صدر ملک ریاض اعوان جنرل سیکریٹری ندیم گجر،دہشت خان اور حاجی یحییٰ آفریدی نےٹرانسپورٹ برادری کے حقوق کیلئے کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ارشاد بخاری ودیگر رہنمانوں کی جدوجہد کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش سے ٹرانسپورٹ سے وابستہ لاکھوں کارکنوں کے علاوہ عوام کو شدید مسائل کا سامنا ہے ،ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میںحکومت سندھ نے جو یقین دہانی کرائی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ اُس پر عمل کیا جائے، اجلاس میں کہا گیا کہ ہم کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے ٹرانسپورٹ کو سڑکوں پر لانے کی کال پر لیبک کہیں گے ۔
تازہ ترین