• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فواد چوہدری سنجیدہ آدمی نہیں، انہیں جواب نہیں دوں گا، سعد رفیق


مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ سعد رفیق کہتے ہیں کہ فواد چوہدری سنجیدہ آدمی نہیں ہیں، انہیں جواب نہیں دوں گا۔

لاہور کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ مشکلات ہمارے لیے نئی نہیں ہیں، یہ وقت بھی گزر جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ المیہ ہے کہ اپوزیشن اور حکومت اس وباء پر بھی ایک نہیں ہو سکے، تین صوبوں میں تو تحریکِ انصاف کی اپنی حکومت ہے۔

خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ یہ ناکامی بزادر یا محمود خان کی نہیں، وزیرٍِ اعظم عمران خان کی ہے، موجودہ حکومت بحران کی ذمے دار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹڈی دل افریقہ سے ہوتا ہوا پاکستان میں پنجاب تک پہنچ گیا ہے لیکن اسے کنٹرول ہی نہیں کیا گیا ہے۔

نون لیگی رہنما نے کہا کہ میاں شہباز شریف ڈینگی کا ٹیسٹ 900 روپے سے 90 روپے میں لے کر آگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیئے: وزیرِ اعظم کورونا پر اے پی سی بلائیں، سعد رفیق

ان کا مزید کہنا ہے کہ کورونا وائرس کا ٹیسٹ 8 ہزار روپے کا ہے، اگر ایک خاندان کو کروانا پڑے تو کیا ہوگا؟

خواجہ سعد رفیق نے یہ بھی کہا ہے کہ کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی قیمت 2 ہزار روپے تک لائی جا سکتی تھی۔

تازہ ترین