• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نسل پرستی کیخلاف ہم اکٹھے کھڑے ہیں، انگلش بورڈ کی جذباتی پوسٹ

لندن (جنگ نیوز) امریکی میں پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام شخص جارج فلائیڈ کی ہلاکت کے بعد مختلف ممالک میں نسلی تعصب کے خلاف مظاہرے ہورہے ہیں، ایسے میں انگلش کرکٹ بورڈنے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر ایک جذباتی تصویر جاری کی ہے جس میں ورلڈکپ میچ کے دروان جوز بٹلر ساتھی ویسٹ انڈین نژاد پیسر جو فرا آرچر اور پاکستان سے تعلق رکھنے والے عادل رشید کو گلے لگائے ہوئے ہیں۔

ساتھ ہی تحریر کیا گیا ہے کہ ہم سب نسل پرستی کے خلاف ایک ساتھ کھڑے ہیں۔ ادھر ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان اور پی ایس ایل ٹیم کے ہیڈکوچ کپتان ڈیرن سیمی نے بھی اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے لکھا ہے کہ اگر جارج فلائیڈ کی ویڈیو دیکھنے کے بعد بھی کرکٹ کی دنیا سیاہ فاموں کے ساتھ ناانصافی کے خلاف کھڑی نہیں ہوتی یہ بھی اس مسئلے کا حصہ ہے۔

تازہ ترین