• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شکیل شیخ اور نعمان بٹ نے پی سی بی کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پی سی بی کے سابق گورنر ممبر شکیل شیخ اور پی سی بی کے معطل رکن گورننگ بورڈ نعمان بٹ نے پی سی بی کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیاہے۔ پی ایس ایل کے لائیو اسٹریمنگ رائٹس کے تنازع پر سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر د ی ہے۔ درخواست میں فیڈرریشن آف پاکستان، چیئرمین احسان مانی ، سی ای او وسیم خان ،ڈائریکٹر ز ذاکر خان،بابر حمید،سمیع الحسن برنی ،کرنل (ر)آصف محمود، بورڈ آف گورنرز کے رکن اسد علی خان ،سابق سی او او سبحان احمد اور قائم مقام سی ایف او عتیق رشید کو فریق بنایا گیا ہے۔ شکیل شیخ اور نعمان بٹ نے استدعا کی ہے کہ عدالت میں پی ایس ایل کی لائیو اسٹریمنگ کے رائٹس جوا لگانے والی سائٹ کو رائٹس کی فروخت آئین کے آرٹیکل 2 اے، 5، 31 اور 37جی کی خلاف ورزی کی گئی ہے، چیئرمین پی سی بی احسان مانی، ممبر گورنگ باڈی اسد علی خان اور عتیق رشید کو عہدے سے معطل کیا جائے ۔ نجی کمپنی کو لائیو اسٹریمنگ کو فروخت کیے جانے کا معاہدہ بھی معطل کیا جائے ۔
تازہ ترین