لاہور(خبر نگار) پنجاب یونیورسٹی چائلڈ ویلفئیر سنٹر نے خصوصی بچوں کے لئے آن لائن کلاسز اور ٹریننگ پروگرام کا آغاز کر دیا۔ وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر نیاز احمد نے کرونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال میں خصوصی بچوں کے لئے گھروں میں تعلیم و تربیت کا بندوبست کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے ہیں جس کے تحت پاکستان بھر میں خصوصی بچوں کے لئے آن لائن کلاسز کاآغاز کیاگیاہے۔