• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی سائنسدان کا تجزیاتی مقالہ دنیا بھر میں بہترین قرار

‎ملتان (اے پی پی) وائرسز کی بیماریوں کے علاج کے حوالے سے پاکستانی سا ئنس دان کا تجزیاتی مقالہ دنیا میں بہترین قرار دے دیا گیا۔ مشہور زمانہ ڈیٹا بیس ’’گوگل سکالر ‘‘ نے پاکستانی مالیکیولر وائرالوجسٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد مختار کے تجزیاتی مقالے ’’ وائرسز کی بیماریوں کا علاج پودوں سے حاصل ہونے والی ادویات کے ذریعے‘‘ کو پوری دنیا کے مقالہ جات میں بہترین قرار دے دیا۔‎ پوری قوم کیلئے قابل فخر بات یہ ہے اس سائنسی تجزیے کا مقالہ لکھنے والے گروپ کی سربراہی پروفیسر ڈاکٹر محمد مختار نے کی، جو اِس وقت نیشنل سکلز یونیورسٹی اِسلام آباد میں وائس چانسلر کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ ڈاکٹر محمد ختارنے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ زیر بحث مقالے میں اِس بات پر زور دیا گیا ہے کہ پودوں سے حاصل ہونے والے اجزا مہلک بیماریاں پھیلانے والے وائرسز کے علاج کیلئے استعمال کیے جا سکتے ہیں لیکن اِن پر سائنسی بنیادوں پر تحقیق ہونی چاہیے۔انہوں نے مزید بتایا کہ چین اور چند دوسرے ممالک نے ان کے نظریے کو مدنظر رکھتے ہوئے پودوں سے حاصل ہونے والے اجزا کی سائنسی بنیادوں پر کورونا وائرس کی روک تھا م کیلئے کلینیکل ٹرائلزز بھی شروع کر رکھے ہیں۔
تازہ ترین