• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد، طلبہ کا آن لائن کلاسز پورے ملک میں شروع کرانے کا مطالبہ

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں یونیورسٹی طلبا کی جانب سے ہائی ایجوکیشن کمیشن کے سامنے مظاہرہ کیا جارہا ہے۔

ہائی ایجوکیشن کمیشن کے سامنے مظاہرے کے دوران طلبہ نے مطالبہ کیا کہ آن لائن کلاسز پورے ملک میں شروع کی جائیں یا بند کی جائیں۔

یونیورسٹی طلبہ نے کہا کہ صرف چار شہروں میں آن لائن کلاسز شروع کرکے باقی شہروں کے طلبہ کے ساتھ زیادتی کی جا رہی ہے۔

طلبہ نے کہا کہ کورونا کے باعث جو سمسٹر ضائع ہوگیا اس میں پروموٹ کیا جائے۔

اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ امتحانات لیے جائیں یا طلبا کو پروموٹ کیا جائے، ورنہ فیس معاف کی جائے۔

یونیورسٹی طلبا نے کہا کہ دیہاتوں میں انٹرنیٹ سروسز نہیں ہے تو وہاں کے طلبہ آن لائن کلاسز کیسے لے سکتے ہیں۔

طلبہ کا کہنا تھا کہ جب تک مطالبات تسلیم نہیں ہوتے یہاں سے نہیں جائیں گے۔

طلبہ کے مظاہرے کی وجہ سے اسلام آباد پولیس کی مزید نفری طلب کرلی گئی ہے اور ایچ ای سی کے سامنے خار دار تاریں لگا کر راستہ سیل کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین