• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کے سبب ٹوکیو اولمپکس چھوٹے پیمانے پر کرانے کیلئے غور

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کورونا وائرس سے نہ صرف ٹوکیو 2020 بلکہ 2024 پیرس اولمپکس گیمز کے منتظمین بھی پریشان ہیں۔ جاپانی منتظمین چاہتے ہیں کہ میگا ایونٹ نسبتاً چھوٹے پیمانے پر کرایا جائے۔ ٹوکیو کے گورنر نے جمعرات کو کہا کہ کورونا کے سبب گیمز میں آفیشلز اور تماشائیوں کی تعداد میں کمی کی جاسکتی ہے، افتتاحی اور اختتامی تقاریب مختصر اور نسبتاً سادہ رکھنے پر غور کیا جارہا ہے ۔ ایتھلیٹس، آفیشلز اور تماشائیوں کیلئے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دیا جاسکتا ہے۔اس طرح اخراجات میں بھی واضح کمی ہوگی۔پیرس گیمز کمیٹی کے مطابق گیمز کی تیاری کے انداز میں تبدیلی لانی شروع کردی ، اس سلسلے میں بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے کوآرڈینیشن کمیشن نے پیرس 2024 آرگنائزنگ کمیٹی اور اس کے شراکت داروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کی۔ جس میں اولمپک اور پیرا اولمپکس کے انعقاد سے متعلق تفصیلی غور کیا گیا ، اجلاس میں یہ تجویز بھی سامنے آئی کہ پیرس گیمز میں آفیشلز کی تعداد میں کمی کی جائے۔ منتظمین نے اولمپکس ولیج کو توسیع دینے سے انکار کرتے ہوئے کھلاڑیوں کے لئے بیڈ کی تعداد 17ہزار سے کم کر کے 14ہزار کرنے کی تجویز دی۔

تازہ ترین