• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان انفارمیشن کمیشن کا حکم معطل کردیا

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان انفارمیشن کمیشن کا حکم معطل کر دیا ہے جس میں ایوان صدر کو معلومات تک رسائی کے قانون کے تحت اپنے ملازمین کی تفصیل شہری کو فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ جمعرات کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے وفاق کی درخواست کی سماعت کی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ پاکستان انفارمیشن کمیشن صدر کے آئینی آفس کو معلومات کی فراہمی کی ہدایات نہیں دے سکتا۔ ایوان صدر پبلک باڈی نہیں جس پر معلومات تک رسائی کے قانون کا اطلاق ہو ، انفارمیشن کمیشن نے اپنے آرڈر میں رولز آف بزنس سے متعلق آئین کے آرٹیکل 90 اور 99 کی غلط تشریح کی ہے۔
تازہ ترین