• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت اعلیٰ سطح پر کورونا ایمرجنسی نافذ کرے، خالد مقبول

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان میں کوروناوائرس تیزی سے پھیل رہاہے، وفاقی و صوبائی حکومت اعلیٰ سطح پر ایمرجنسی نافذ کریں۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کراچی سے جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں صحت کا بجٹ دگنا کردیں، پاکستانی کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے زیادہ سے زیادہ احتیاط کریں۔

 انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے ارکان اسمبلی اور ذمہ داران  کورونا وائرس سے لڑرہے ہیں۔

واضح رہے کہ  ایم کیو ایم پاکستان کے متعدد رہنما کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں، رکن صوبائی اسمبلی شاہانہ اشعر میں وائرس کی تصدیق ہونے کے ساتھ اب کورونا سے متاثرہ متحدہ اراکین صوبائی اسمبلی کی تعداد چار ہوچکی ہے، جبکہ ایک رکن قومی اسمبلی بھی کورونا وائرس کا نشانہ بنیں۔

فیصل سبزواری سمیت تین ارکان رابطہ کمیٹی اور ان کے اہلخانہ وبا سے متاثر ہوئے، تاحال پانچ یوسی چئیرمین کورونا وائرس کا نشانہ بنے ہیں، جن میں سے ایک یوسی چئیرمین جاں بحق ہوا۔

تازہ ترین