• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان نے مودی کا چہرہ دنیا کو دکھا دیا،چوہدری شعبان

سلائو (پ ر) پاکستان تحریک انصاف کشمیر، یورپ اور امریکہ کے صدر چوہدری محمد شعبان خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان عالمی سطح کے ایک عظیم لیڈر بن کر ابھرے ہیں جنہوں نے بھارتی ہندو بنیے نریندر مودی سمیت ہندو انتہا پسند جماعتBJPاور اس کی سرپرست تنظیمRSSکا اصل چہرہ دنیا کو دکھایا جو جرمنی کے سابق لیڈر ہٹلر کی نازی پارٹی کے نقش قدم پر چل کر ہندوستان کو ہندو توا دیش بنانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست جموں و کشمیر کے ایک بڑے حصے پر جبری فوجی قابض ملک بھارت کی ڈھونگ جمہوریت کا نقاب اتر چکا ہے، دنیا بھارتیفوجی مظالم کی مذمت کرنے لگی ہے، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان پر قبضہ کرنے کے خواب دیکھنے والے مودی کی سٹی لداخ میں کہیں گم ہوچکی۔ چوہدری محمد شعبان نے کہا کہ پاکستان کی سابقہ حکومتوں نے عوام کو مہنگائی اور بیروزگاری کے سوا کچھ نہیں دیا، ملک پر غیر ملکی قرضوں کا بوجھ لاد کر اور کرپشن کرکے چلتے بنے۔ ان حکمرانوں نے بھارت سے دوستی کی بھیک مانگی، بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دے کر قومی غیرت کا سودا کیا تھا، وہ جان لیں کہ ہندو بنیے کسی کے دوست اور خیر خواہ نہیں ہوتے، انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی حکومت نے آتے ہی ملک سے دہشت گردی کو ختم کیا، عالمی سطح پر پاکستان کا وقار بحال کیا۔ بھارت کو برابری کی سطح پر دوستی کی پیش کش کی جب کہ مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کے لیے مذاکرات کی دعوت دی۔ مودی نے ان کی مخلصانہ پیشکش کو ٹھکراکر جب پاکستان پر جارحیت کی تھی تو اسے چھٹی کا دودھ یاد دلایا تھا، بھارت کے جنگی طیارے مار گرائے تھے اور گرفتار پائلٹ بھی واپس کیا تھا کہ یہ لے، چوہدری شعبان نے کہا کہ کورونا وائرس لاک ڈائون پر بھی وزیراعظم پاکستان نے عوام کی ضروریات کا خیال رکھا۔ اشیائے خوردونوش کی قلت نہیں ہونے دی۔ ان کے مناسب ریٹ مقرر کیے۔ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کی جب کہ بھارت اور بنگلہ دیش کے مقابلے میں پاکستان میں سستے داموں پٹرول دستیاب ہے۔
تازہ ترین