اسلام آباد ( آن لائن ) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ شریف خاندان مفرور ہے،شہباز شریف نیب پہنچیں،کرامت مسیح رقم واپس کرنا چاہتا ہے،وزیراعظم کے سٹیزن پورٹل پر 22لاکھ شکایات موصول ، سندھ حکومت زرداری کو بچانے میں لگی ہے، اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے سیٹیزن پورٹل پر اب تک 22 لاکھ کے قریب چاروں صوبوں بشمول گلگت بلتستان مختلف محکمہ جات کے خلاف شکایات موصول ہو چکی ہیں.