• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں ایک کسان کے گھر میں لگے ایئرکنڈیشنر سے چالیس سانپ برآمد ہوگئے۔

پولیس کے مطابق شاردھند نامی کسان نے اپنے گھر میں ایک سانپ کا بچہ دیکھا۔

کسان نے سانپ کے بچے کو دیکھتے ہی اُسے پکڑا اور گھر سے باہر پھینک دیا، تھوڑی دیر بعد وہ جب اپنے کمرے میں سویا تو اُسے بستر پر تین سانپ ایک ساتھ نظر آئے۔

کسان فوری طور پر اٹھ کے بیٹھا تو اُس کی نظر ایئرکنڈیشنر پر پڑی جہاں بہت سارے سانپ موجود تھے۔

یہ خبر دیکھتے ہی دیکھتے پورے گاؤں میں پھیل گئی جس کے بعد پڑوسی شاردھند کی مدد کو پہنچے اور پھر انہوں نے ایک ایک کر کے سارے سانپ پکڑ کر انہیں ایک کپڑے کے تھیلے میں ڈالا اور انہیں قریبی جنگل میں چھوڑ دیا۔

تازہ ترین