• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: پرائمری اسکولوں کیلئے آن لائن ایجوکیشن متعارف


محکمہ تعلیم سندھ نے پرائمری اسکولوں کے لیے آن لائن ایجوکیشن متعارف کرادی۔

محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق کے جی سے 5ویں جماعت تک طلبہ کو آن لائن ایجوکیشن دی جائے گی، آن لائن تعلیم کے لیے’ ایس ای ایل ڈی لرننگ‘ نام کی ایپ تیار کر لی گئی ہے۔

محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ یونیسیف اور مائیکروسافٹ کی مدد سے آن لائن ایجوکیشن کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔

ریاضی، سائنس، انگلش اور اردو کے مضامین آن لائن پڑھائے جائیں گے، آن لان کورس انگریزی، اردو اور سندھی زبان میں موجود ہے۔

محکمہ تعلیم سندھ کا مزید کہنا ہے کہ چھٹی سے 12ویں جماعت تک آن لائن ایجوکیشن پر ابھی کام جاری ہے۔

تازہ ترین