• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپتال میں جگہ کی کمی کی شکایت نہ کریں، احتیاط کریں، صنم سعید

پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ صنم سعید نے کراچی کے  انڈس اور آغا خان اسپتال میں کورونا وارڈ مریضوں سے بھر جانے کی صورتحال پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے  کہ لوگ کورونا سے بچاؤ کے لیے بنائے گئے ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے سلسلہ وار ٹوئٹس میں اداکارہ  نے مذکورہ اسپتالوں میں انتظامیہ کی جانب سے کورونا کے مزید مریض داخل کرنے سے معذرت کے نوٹس کی تصویریں شیئر کیں۔

اداکار نے اپنے پیغام میں لکھا کہ انڈس اسپتال اور آغا خان اسپتال کورونا کے مزید مریض داخل کرنے سے معذرت کرلی ہے، دونوں اسپتال میں کوویڈ 19 کے مریضوں کے علاج کے لئے جگہ اور سہولیات ختم ہوچکی ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ عوام اسپتالوں میں جگہ کی شکایت کرنے کے بجائے پہلے ہی ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرے۔

واضح رہے کہ کراچی میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے کے سبب اسپتالوں میں مریضوں کے لیے مختص بستر ،آئی سی یو اور ایچ ڈی یو میں بستر نایاب ہوگئے ہیں۔

انڈس اسپتال نے کورونا کے مزید مریض لینے سے معذرت کرلی ہے اور اس سلسلے میں اسپتال کے باہر باقاعدہ طور پر بینر بھی آویزاں کردیا گیا ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے مریضوں کو مطلع کردیا گیا ہے کہ اسپتال کا کووڈ وارڈ مکمل طور پر بھر چکا ہے۔

ترجمان کے مطابق صرف علامات ظاہر ہونے والے مریضوں کے ٹیسٹ اور طبعیت زیادہ بگڑنے کی صورت میں داخل کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین