• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عزیر بلوچ کی جان خالد شہنشاہ کی جان کی طرح خطرے میں ہے، علی زیدی

وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ لیاری گینگ وار کے کردار عزیر بلوچ کی جان کو اسی طرح خطرہ ہے جس طرح خالد شہنشاہ کی جان کو خطرہ تھا۔

جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں میزبان شہزاد اقبال کے ساتھ گفتگو میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کی پریس کانفرنس سے متعلق سوال پر علی زیدی کا کہنا تھا کہ میں بلاول بھٹو کی پریس کانفرنس دیکھتا ہی نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی پریس کانفرنس کا جواب وزیر مواصلات مراد سعید نے دے دیا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ عزیر بلوچ کے کیس کی جے آئی ٹی رپورٹ آئے گی تو سب کچھ سامنے آجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ عزیر بلوچ کی جان کو اس وقت ویسا ہی خطرہ ہے جیسا خالد شہنشاہ کی جان کو خطرہ تھا۔

ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق علی زیدی کا کہنا تھا کہ پورے خیبر پختونخوا میں ہیلتھ کارڈ مل چکا ہے، خیبر پختونخوا میں کورونا پھیل رہا ہے تو اس کا علاج بھی ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس سندھ حکومت کے ماتحت ہے ان سے ایس او پیر عمل کروائیں۔

علی زیدی نے سوال اٹھایا کہ اگر وفاق ذمہ دار ہے تو کیا ہم 18ویں ترمیم کو توڑ کر صوبے میں گھس جائیں؟

وفاقی وزیر نے کہا کہ این سی او سی میں وزرائے اعلیٰ آتے ہیں اور اتفاق رائے سے فیصلہ ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں صرف نجی اسپتال کام کر رہے ہیں، سندھ حکومت کو کورونا سے نمٹنے کے لیے تمام سہولیات دی گئی ہیں۔

تازہ ترین