• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوپیک اور روس کا خام تیل پیداوار کی کٹوتی برقرار رکھنے کا فیصلہ

اوپیک اور روس کا خام تیل پیداوار کی کٹوتی برقرار رکھنے کا فیصلہ  


ویانا(اے ایف پی/جنگ نیوز)اوپیک اور روس نے خام تیل پیداوار کی کٹوتی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق تقریباً10لاکھ بیرل پیداوارکم رکھنے کا سلسلہ مزید1 ماہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیاہے،خام تیل قیمت40ڈالرفی بیرل کےقریب پہنچنےکےبعدسپلائی میں کمی برقرار رکھی گئی ہے۔اے ایف پی کے مطابق سعودی عرب کی قیادت میں سعودی عرب اور تیل پیدا کرنے والے دوسرے ممالک نے جولائی تک تیل پیداوار میں کمی کو توسیع دینے کا فیصلہ کیا ہے،یہ اقدام تیل کی گرتی قیمتوں اور کورونا وائرس کے باعث لاک ڈائون کے تحت کیا گیا ہے۔

تازہ ترین