چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے لیاری میں عمارت گرنے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی کے علاقے لیاری میں کثیرالمنزلہ عمارت گرنے کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہوں، اس مشکل گھڑی میں انہیں اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔
بلاول بھٹو نے ہدایت کرتے ہوئے مزید کہا کہ اس طرح کے حادثات کی روک تھام کے لیے ٹھوس اقدام اُٹھائے جائیں۔
واضح رہے کہ چند روز قبل لیاری میں ایک پانچ منزلہ عمارت ناقص تعمیرات کی وجہ سے گر گئی تھی جس کے نتیجے میں 4 خواتین سمیت 11 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ عمارت کا ملبہ اُٹھانے کا کام جاری ہے۔