مسلم لیگ نون کےصدر محمد شہباز شریف نے سینئر صحافی حامد میر کےوالد پروفیسر وارث میر مرحوم سے متعلق حکومتی ترجمان کے بیان کی شدید مذمت کی ہے اور اس پر افسوس کا اظہار کیاہے۔
حکومتی ترجمان کے وارث میرسے متعلق منفی بیان پر ردعمل میں شہبازشریف نے کہا کہ وارث میر پاک سر زمین کے سچے سپوت ہیں جنہوں نے کسی مصلحت کے بغیر سچ کا ساتھ دیا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تاریخ سےنابلد نوکر پیشہ ور لوگ پروفیسر وارث میر جیسےمحبانِ وطن کے عظیم مقام اور کردار سے آگاہ نہیں ۔
انہوں نے کہا کہ تاریخی حقائق سے آگہی رکھنے والا ہر محب وطن پروفیسر وارث میر جیسے روشن کرداروں کو سلام پیش کرتا ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پروفیسر وارث میر تاریخ کا روشن چہرہ اور وقت کی تلخ سچائی کی زندہ دلیل ہیں۔