پشاور( کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے اندرون شہر کے معروف تجارتی مراکز سے خریداری میں مصروف شہریوں سے موٹر سائیکل چوری کرنے والے منظم گروہ کا سراغ لگا کر مرکزی ملزم اور سرغنہ کو گرفتار کر لیا۔راشد علی عباس ولد شیر عباس نے تھانہ خان رازق شہید پولیس اسٹیشن پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ خیبر بازار میں خریداری میں مصروف تھا کہ اس دوران کسی نامعلوم ملزم نے اس کی موٹر سائیکل چوری کر لی ہے جس کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ڈی ایس پی سٹی گوہر خان کی سربراہی میں ایڈیشنل ایس ایچ او خان رازق دل فراز خان نے جامع تفتیش کا سلسلہ شروع کرتے ہوئے متعدد جرائم پیشہ اور مشکوک افراد کو شامل تفتیش کرنے کے ساتھ ساتھ شہر کے تاریخی بازار قصہ خوانی، خیبر بازار اور ملحقہ بازاروں میں لگے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جبکہ مختلف جگہوں پر سادہ کپڑوں میں پولیس اہلکاروں کو بھی تعینات کیا جس کے دوران وارداتوں میںملوث اصل گروہ کا سراغ لگا کر گروہ کے سرغنہ اور مرکزی ملزم یار ولی ولد دولت خان سکنہ ضلع اورکزئی حال پشاور کو گرفتار کیا جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران موٹر سائیکل چوری کے متعد د وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر تے ہوئے مسروقہ موٹر سائیکل انجن، چیسز نمبرات تبدیل کرنے کے بعد اونے پونے داموں فروخت کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضہ سے تین عدد مسروقہ موٹر سائیکل بھی برآمد کر لئے گئے ہیں۔