وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت اور ترجمان پارٹی صدر شہباز شریف کی بیماری پر سیاست نہ کریں۔
واضح رہے کہ شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز نے تصدیق کی تھی کہ ان کے والد کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ تھا کہ اگر ان کے والد کو کچھ ہوا تو اس کی ایف آئی آر وزیراعظم عمران خان، چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال اور وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر کے خلاف درج کروائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیے: شہباز شریف بھی کورونا کا شکار ہوگئے
تاہم اپنے بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت اور ترجمان پارٹی صدر شہباز شریف کی بیماری پر سیاست نہ کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ دنیا جانتی ہے کہ کورونا وائرس کے اثرات چار سے پانچ دن میں ظاہر ہوتے ہیں۔