• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

1640 ٹیرف لائنز پر 2 فیصد ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی ختم کرنے کی تجویز

فنانس بل 2020ء میں 1640 ٹیرف لائنز پر 2 فیصد ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

فنانس بل کے مطابق نیشنل ٹیرف پالیسی کے تحت 90 ٹیرف لائنز پر کسٹمز ڈیوٹیز میں کمی کی تجویز دی گی ہے، قرآن پاک کی طباعت کے لیے خام مال کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ کی تجویز دی گئی ہے۔

اسٹیل اور سریے پر ریگولیٹری ڈیوٹیز کم کرنے، بیوٹائل ایسیڈ سرنجز، بٹنز، بکرم، وائر راڈز پر ٹیکسز اور ڈیوٹیز کم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

انٹرنیٹ کیبل، لینڈنگ اسٹیشنز کے لیے مشینری، آلات کی درآمد پر کسٹمز ریگولیٹری ڈیوٹیز ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

فنانس بل میں کورونا وائرس کی وباء سے نمٹنے والے آلات کی درآمد پر کسٹمز ڈیوٹیز میں چھوٹ جاری رکھنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

خوردنی تیل اور آئل سیڈز پر 2 فیصد ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹیز میں چھوٹ برقرار رکھنے، معذور بچوں کی خوراک پر ڈیوٹیز اور ٹیکسز ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

کینسر اور کورونا وائرس کی تشخیص کی کٹس پر تمام ٹیکس اور ڈیوٹیز ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے، سپلیمنٹری فوڈز پر کسٹمز ڈیوٹیز کی چھوٹ کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

لشمانیسز کی بیماری کی ادویات پر کسٹمز ڈیوٹیز ختم کرنے، فاٹا میں نئی انڈسٹریز کے قیام کے لیے کسٹمز ڈیوٹیز میں 2023ء تک چھوٹ رکھنے کی دی گئی ہے۔

اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے مختلف اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی بڑھانے، جبکہ صنعتی خام مال پر ریگولیٹری ڈیوٹیز میں کمی کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

مقامی سطح پر تیار ہونے والی درآمدی اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹیز بڑھانے، صابن کے خام مال پر ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹیز کم کرنے کی تجویز ہے۔

فنانس بل میں خصوصی اقتصادی زونز کے لیے ٹیکس مراعات دینے کی تجویز دی گئی ہے، بل کے مطابق خریداری کے لیے شناختی کارڈ کی شرط کا اطلاق 50 ہزار کی بجائے 1 لاکھ روپے پر ہوگا۔

کورونا وائرس کے باعث مختلف ادویات پر سیلز ٹیکس کی چھوٹ ستمبر تک بڑھانے، پوائنٹ آف سیلز سے منسلک تاجروں کے لیے سیلز ٹیکس کی شرح 14 سے 12 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

درآمدی سگریٹس پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح 65 سے بڑھا کر 100 فیصد کرنے، درآمدی سگریٹ کے فلٹر راڈ پر ایکسائز ڈیوٹی 75 پیسے سے بڑھا کر 1 روپے کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: وفاقی بجٹ21-2020ء پیش کردیا گیا

ای سگریٹس کے مائع پر 10 روپے فی ملی لیٹر ایکسائز ڈیوٹی، انرجی ڈرنکس پر 25 فیصد ایکسائز ڈیوٹی، مقامی ڈبل کیبنز گاڑیوں پر 7 اعشاریہ 5 فیصد ایکسائز ڈیوٹی، درآمدی ڈبل کیبنز پر 25 فیصد ایکسائز ڈیوٹی کی تجویز دی گئی ہے جبکہ ایف بی آر افسران کو نان پیڈ سگریٹس اور بیورجز کو ضبط کرنے کا اختیار ہو گا۔

فنانس بل2020ء میں سیمنٹ پر ایکسائز ڈیوٹی 2 روپے فی کلو سے کم کر کے پونے 2 روپے کرنےکی تجویز دی گئی ہے۔

ایف بی آر کو نادرا، ایف آئی اے اور صوبائی ٹیکس ڈپارٹمنٹ کے ڈیٹا تک رسائی ہو گی، بیرونِ ملک تعلیمی اخراجات پر ایڈوانس انکم ٹیکس ختم کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

اسٹیل میلٹرز پر ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے، پینشن فنڈ نکلوانے پر ٹیکس ختم کرنے، مختلف تقریبات پر ایڈوانس ٹیکس ختم کرنے، الیکٹرانک میڈیا اور کیبل آپریٹر پر ایڈوانس ٹیکس ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ڈیلرز، کمیشن ایجنٹس اور آڑھتیوں پر ایڈوانس ٹیکس ختم کرنے، انشورنس پریمیئم پر ایڈوانس ٹیکس ختم کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

اسی طرح تمباکو پر بھی ایڈوانس ٹیکس ختم کرنے، ٹیکس ریفنڈز کا مرکزی نظام متعارف کرانے، حج آپریٹرز کو نان ریزیڈنٹس کو ادائیگیوں پر ود ہولڈنگ ٹیکس سے چھوٹ کی تجاویز دی گئی ہیں۔

تازہ ترین