انگلینڈ اور ویلز کے مختلف علاقوں میں آج سے کل شام تک 80 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی طوفانی ہواﺅں اور موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی کیساتھ زرد موسم کی وارننگ جاری کر دی گئی.
برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق انگلینڈ اور ویلز کے مختلف علاقے تیز ہواﺅں اور بارش کے باعث متاثر ہو سکتے ہیں‘ زرد وارننگ کے تحت موسمی حالات کے پیش نظر پبلک ٹرانسپورٹ اور سڑکوں پر معمولی مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
مغربی ساحل کیساتھ جنوبی انگلینڈ تا مانچسٹر تک کے علاقوں‘ ساحلی اور پہاڑی مضافات پر بھی 60 میل فی گھنٹہ سے 80 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی‘ بعض علاقو ں میں ہواﺅں کی رفتار 45 سے 55 میل فی گھنٹہ تک بھی ہو سکتی ہے۔
پیشگوئی میں کہا گیا ہے کہ نقل و حمل کے ذرائع میں موسمی اثرات کے باعث تاخیر ممکن ہے۔
میٹ آفس کے ڈپٹی چیف میٹرولوجسٹ اسٹیفن کوچر نے کہا کہ آج سے تیز مغربی یا جنوب مغربی ہوائیں جنوب مغربی انگلینڈ اور ویلز کے ساحلی علاقوں تک پہنچیں گی اور پھر اندرون ملک پھیل جائیں گی۔