• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قطر میں حماس قیادت نے غزہ معاہدے میں رکاوٹیں ڈالیں، نیتن یاہو

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ قطر میں مقیم حماس قیادت کا خاتمہ یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ جنگ روکنے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ دور کر دے گا۔

نیتن یاہو نے یہ الزام بھی لگایا کہ قطر میں حماس قیادت نے غزہ معاہدے میں رکاوٹیں ڈالیں، قطر میں موجود حماس قیادت کو غزہ کے لوگوں کی فکر نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حماس قیادت نے جنگ کو غیر معینہ مدت تک کھینچنے کے لیے جنگ بندی کی تمام کوششیں روکیں۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے منگل کو دوحا میں حماس قیادت کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا تھا، حملے میں 6 افراد شہید ہوئے تھے۔

حماس کے مطابق قیادت کا کوئی فرد شہدا میں شامل نہیں تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید