• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آشیانہ اسکینڈل، شہباز شریف کے شریک ملزم بلال قدوائی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

لاہور (نمائندہ جنگ) احتساب عدالت لاہور نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کے شریک ملزم بلال قدوائی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ۔عدالت نے آئندہ سماعت پر مزید گواہوں کو بیانات قلمبند کروانے کیلئے طلب کرلیا ۔ احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چوہدری نے سماعت کی۔دوران سماعت شہباز شریف کی جانب سے نواز ایڈووکیٹ نے حاضری لگوائی جبکہ سابق وزیراعظم نواشریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد اور سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ بھی عدالت میں پیش ہوئے ۔عدالت نے گواہوں کے تاخیر سے حاضر ہونے پر سخت اظہار برہمی کیا ۔اور سماعت 20 جون تک ملتوی کردی۔
تازہ ترین