• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیلم منیر نے ڈپریشن سے نجات کا طریقہ بتا دیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر نے سوشل میڈیا پر اپنے چاہنے والوں کے لیے ڈپریشن کے حوالے سے پیغام جاری کیا ہے۔

34 سالہ بھارتی اداکار سوشانت سنگھ کی خودکشی کے بعد سے سوشل میڈیا پر ایک عام شخص سے لیکر فنکار تک سبھی دماغی صحت، ذہنی سکون اور احساس کمتری کے حوالے سے بات کرتے نظر آرہے ہیں۔ 

نیلم منیر نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں اداکار ہ ہمیشہ کی طرح خوبصورت اور مسکراتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔


تصویر پوسٹ کرتے ہوئے نیلم منیر نے لکھا کہ ’زندگی کبھی بھی گلاب کے پھول کا بستر نہیں ہوتی، ہم سب ہی اپنی زندگی میں بہت سی پریشانیوں اور مسائل سے دوچار ہوتے ہیں، اور ان میں سے کوئی ایک پریشانی ہمارے لیے ڈپریشن اور افسردگی کا سبب بنتی ہے۔‘

نیلم منیر نے لکھا کہ ’اور جب ہم احساس کمتری کا شکار ہوتے ہیں تو ہمارے لیے لازمی ہے کہ ہم اس کے لیے اللّہ تعالیٰ سے مدد طلب کریں۔‘

اداکارہ نے اپنے مداحوں کو قرآن پاک کی اہمیت سے آگاہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’اللّہ تعالیٰ نے انسان کی رہنمائی کے لیے قرآن پاک نازل کیا ہے اور یہ کتاب مایوسی میں ہماری مدد کرنے کے لیے ایک ہدایت نامہ ہے۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’ہمیں افسردگی اور اضطراب سے نجات حاصل کرنے لیے قرآن پاک کا مطالعہ کرنا چاہیے اس سے ناصرف ہماری رہنمائی ہوگی بلکہ ہمارے دل کو بھی سکون ملے گا۔‘

آخر میں نیلم منیر نے دُعا کرتے ہوئے لکھا کہ ’اللّہ تعالیٰ ہم سب کو صلح اور صبر کی توفیق عطا فرمائے آمین۔‘

واضح رہے کہ گلے میں پھانسی کا پھندا ڈال کر خودکشی کرنے والے بھارتی اداکار سوشانت سنگھ ڈپریشن کے مریض تھے۔

سوشانت سنگھ کی خودکشی کے واقعے کی تحقیقات کے دوران پولیس کو ان کے گھر سے کچھ دستاویزات موصول ہوئے تھے جن کے مطابق سوشانت سنگھ ڈپریشن کا علاج کروا رہے تھے۔

تازہ ترین