• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی فضائیہ کے پائلٹوں نے بھی غزہ جنگ بندی کا مطالبہ کردیا

اسرائیلی اساتذہ، دانشوروں، سابق فوجیوں کے بعد اسرائیلی فضائیہ کے پائلٹوں نے بھی غزہ جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق تل ابیب میں اسرائیلی فضائیہ کے پائلٹوں اور ریزرو اہلکاروں نے فوجی ہیڈکوارٹرز کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

اسرائیلی پائلٹوں اور ریزرو فوجیوں نے غزہ میں جاری جنگ روکنے کا مطالبہ کیا، مظاہرین نے غزہ پر حملے بڑھانے کے منصوبے کی بھی مخالفت کی۔

واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملوں میں صبح سے اب تک مزید 70 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے، جبکہ بھوک کی شدت سے دو بچوں سمیت پانچ اور فلسطینی انتقال کرگئے۔

غذائی قلت سے اموات دو سو ستائیس ہوگئیں جن میں ایک سو تین بچے بھی شامل ہیں۔

برطانیہ، فرانس سمیت ستائیس یورپی ممالک کے وزرائے خارجہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں انسانی بحران ناقابل تصور حدوں تک پہنچ گیا ہے۔

مشترکہ بیان میں اسرائیل سے بلا رکاوٹ اور محفوظ امداد فراہمی کے لیے بین الاقوامی اداروں کو رسائی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید