• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کے 22متاثرہ علاقوں میں لاک ڈائون کا حکم نامہ جاری

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)محکمہ داخلہ پنجاب نےکورونا وائرس کی بگڑتی ہوئی صورتحال کوکنٹرول کرنے کیلئے راولپنڈی کے 22متاثرہ علاقوں میں لاک ڈائون کا حکم نامہ جاری کردیا۔ رات گئے جاری کئے گے نوٹیفکیشن کا اطلاق 17اور18جون درمیانی شب سے کیا گیا جو30 جون رات نو بجے تک لاگو رہے گا۔ صادق آباد، ڈھوک پراچہ،ڈھوک کشمیریاں،مسلم ٹائون، ڈھوک کالاخان،قیوم آباد،اقبال ٹائون،خرم کالونی، کری روڈ،علی آباد،ڈھوک علی اکبر، مجسٹریٹ کالونی،آفندی کالونی،سیٹیلائیٹ ٹائون اے اور سی بلاک،ڈھیری حسن آباد،ٹاہلی موہری، غوثیہ چوک،جھاورا،ٹنچ بھاٹہ،پیپلز کالونی،علامہ اقبال کالونی میں آنے جانے پر پایندی ہوگی۔چار صفحات پرمشتمل نوٹیفکیشن میں لاک ڈائون والوں علاقوں میں کریانہ،پھل سبزی،آٹا چکی وغیرہ صبح9سے شام سات بجے تک،میڈکل سٹورز،ہسپتال،لیبارٹری وغیرہ چوبیس گھنٹے،دودھ،بیکری،گوشت کی دکانیں صبح سات سے شام سات بجے تک کھولی جاسکیں گی۔ڈپٹی کمشنرراولپنڈی کیپٹن ریٹائرڈ انوار الحق کے مطابق تمام بڑے مال،مارکیٹس،بازار بند ہوں گے۔سماجی تقریبات سرکاری و نجی دفاتر بند رہیں گے۔میڈیا کے افراد،واسا،سوئی گیس،آئسیکو ملازمین پابندی سے مستثنی ہوںگے۔بنک صرف ضروری سٹاف کے ساتھ جبکہ موبائل کمپنیوں کے آفسسز اور فرنچائز پچاس فیصد سٹاف کے ساتھ کھولے جاسکیں گے۔جنازہ سمیت دیگر مذہبی معاملات کی اجازت ہوگی۔ ڈویژن کا کمشنر مزید جس شعبے کو چاہے استثنی دے سکتا ہے۔
تازہ ترین