جمعیت علماء اسلام (ف) کے سر براہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت کا جسٹس فائزعیسیٰ کے خلاف ریفرنس بدنیتی پر مبنی تھا، ریفرنس سے معزز ججوں اور پوری قوم کا قیمتی وقت ضائع ہوا۔
مولانا فضل الر حمان نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیے: جسٹس فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس کالعدم قرار
انہوں نے کہا کہ ایک معزز جج اور ان کے اہلخانہ کو طویل اذیت کا سامنا کرنا پڑا، آج کے فیصلہ سے عدالت کا وقار بحال ہوا ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ نااہل حکومت کو ایک اور محاذ پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
سر براہ جے یو آئی ف نے کہا کہ نااہل وزیراعظم اور ان کی اہل ٹیم کی نااہلی دن بدن واضح ہورہی ہے۔