• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میوزک انڈسٹری سے بھی خودکشی کی خبر آسکتی ہے، سونو نگم

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے بعد سے سوشل میڈیا میں بولی وڈ صنعت میں اقربا پروری کے حوالے سےبحث ہورہی ہے۔ اس بحث کے دوران گلوکار سونو نگم نے ایک وی لاگ شئیر کیا ہے جس میں وہ یہ خبردار کرتے نظر آ رہے ہیں کہ سشانت کے بعد میوزک انڈسٹری سے بھی ایسی خبر آ سکتی ہے، کیونکہ جس طرح سے میوزک انڈسٹری میں مافیا سرگرم ہیں۔

ان کے کام کرنے کا طریقہ نئے بچوں کو پریشان کر رہا ہے۔سونو نگم نے سشانت کی موت کے بعد میوزک انڈسٹری میں نئے گلوکاروں کا حال بیان کیا ہے۔ تقریبا ساڑھے سات منٹ کے اس ویڈیو میں سونو نگم نے بتایا ہے کہ کس طرح سے ایک دو فراد نے پوری میوزک انڈسٹری پر اپنا قبضہ جما رکھا ہے اور وہ ہی طے کرتے ہیں کہ کون گانا گائےگا اور کس سے نہیں۔وی لاگ میں سونو نگم نے کہا کہ گڈ مارننگ، نمستے۔

میں نے بہت دنوں سے وی لاگ نہیں کیا۔ اصل میں میرا موڈ نہیں تھا۔ پورابھارت کئی طرح کے دباؤ سے گزر رہا ہے۔ ایک تو ذہنی اور جذباتی دباؤ، سشانت سنگھ راجپوت کے جانے کے بعد دکھ ہونا لازمی بھی ہے، کیونکہ اپنے سامنے ایک جوان زندگی کو جاتے ہوئے دیکھنا آسان نہیں ہے۔ کوئی بہت سخت ہی ہو گا جسے اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہو۔

اس کے علاوہ بھارت اور چین کے مابین جو چل رہا ہے جس میں بھارت کے بیس جوان جوتڑپ تڑپ کر مرے ہیں۔ میں ایک بھارتی ہوں لیکن اس سے بھی زیادہ ایک انسان ہوں آپ کی طرح۔انہوں نے آگے کہا کہ میں اس وی لاگ سے ایک درخواست کرنا چاہتا ہوں، خاص کر میوزک انڈسٹری سے۔ کیونکہ آج سشانت سنگھ راجپوت مرا ہے۔ ایک اداکار مرا ہے۔

کل کو آپ کسی گلوکار کے بارے میں بھی ایسا سن سکتے ہیں یا پھر کسی میوزک کمپوزر کے بارے میں بھی یا کسی گیت کار کے بارے میں سن سکتے ہیں۔ کیونکہ میوزک انڈسٹری کا جو ماحول ہے ہمارے ملک میں، فلموں سے بڑا مافیا میوزک انڈسٹری میں ہے بدقسمتی سےیہاں جو نئے بچے آئے ہیں ان کے لئے بہت مشکل ہے۔

تازہ ترین