• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

WHO نےکورونا سے بچاؤ کی ویکسین کی جلد دستیابی کی خوشخبری سنادی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) عالمی ادارہ صحت نے کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کی جلد دستیابی کی خوشخبری سنا دی ہے۔

 رواں سال کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کی دو کروڑ خوراکیں دستیاب ہونگی،2021کے آخر تک خوراکوں کی تعداد 4کروڑ تک بڑھائی جائیگی ۔

 ڈبلیو ایچ او نے ویکسین کی تقسیم کی پالیسی بنانا شروع کر دی ہے جس میں ڈاکٹر وں، طبی عملے اور عمر رسیدہ افراد کو ترجیح دی جائیگی۔

 جمعہ کو عالمی ادارہ صحت کی سینئر سیاستدان سومیا سوانناتھن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا ہے کہ رواں سال کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کی دو کروڑ خوراکیں دستیاب ہونگی۔

 10 سے زائد ویکسین کے انسانوں پر کلینکل ٹرائل جاری ہیں اور آئندہ چند ماہ میں یہ ویکسین عام استعمال کیلئے دستیاب ہوگی، 2021کے آخر تک خوراکوں کی تعداد 4کروڑ تک بڑھائی جائیگی ۔

تازہ ترین