کینیڈا کے وزیرِ اعظم مارک کارنی کا ایران جنگ سے متعلق بیان سامنے آ گیا۔
کینیڈا کے وزیرِ اعظم مارک کارنی نے کہا ہے کہ کینیڈا ایران جنگ میں کبھی حصہ نہیں لے گا، کینیڈا کا مؤقف واضح ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ کینیڈا ایرانی جوہری پروگرام اور دہشت گردی کی برآمد کو روکنے کی ضرورت کی حمایت کرتا ہے۔
کینیڈین وزیرِ اعظم کا یہ بھی کہنا ہے کہ جی سیون ممالک ایران میں کشیدگی میں کمی کا مشترکہ مؤقف تلاش کریں گے۔
دوسری جانب ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ صہیونی رجیم اور امریکا کی جانب سے شروع کی جانے والی جنگ کو ختم کرنے کا واحد راستہ یہ ہے کہ ایران کے آئینی حقوق تسلیم کیے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران کو ہرجانہ ادا کیا جائے اور مضبوط بین الاقوامی ضمانتیں دی جائیں کہ آئندہ ایران کے خلاف جارحیت نہیں کی جائے گی۔