• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابھے دیول نے بھی بالی ووڈ میں ناانصافی کیخلاف آواز بلند کردی

بھارت میں بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی نے بالی ووڈ میں اقربا پروری کا نیا پنڈورا باکس کھول دیا۔

حال ہی میں بالی ووڈ اداکار ابھے دیول نے اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں انکشاف کیا کہ وہ بھی بالی ووڈ میں اقرباپروری کا شکار ہوچکے ہیں۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ 2011 میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ کی مقبول ترین فلم ’زندگی نہ ملے گی دوبارہ‘ پر ایوارڈ کیٹیگری درست نامزد نہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

انہوں نے ایوارڈ کے دہرے معیار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فلم کی کہانی دوستوں کے اسپین ٹوور پر مبنی تھی جبکہ اسے ایک رومانوی کہانی بنا کر ہرتھیک روشن کے ساتھ معاون کا کردار ادا کرنے والی کترینہ کیف کو بہترین اداکار کیلئے نامزد کیا گیا۔


انہوں نے لکھا کہ ہرتھیک روشن کے ہمراہ  لیڈنگ رول ادا کرنے والے مجھے اور فرحان اختر کو فلم فیئر ایوارڈز کی جانب سے یکسر  نظر انداز کیا گیا۔

44 سالہ اداکار نے لکھا کہ انہوں نے اُس وقت بھی ایوارڈ کی نامزدگیوں کے خلاف بائیکاٹ کیا لیکن فرحان اختر خاموش رہے ۔

انہوں نے لکھا کہ بالی ووڈ میں بہت سے ڈھکے چھپے اور واضح راستے ہیں جن کے تحت انڈسٹری کے لوگ آپ کے خلاف لابی بنا لیتے ہیں اور آپ کی صلاحیتوں کو پسِ پشت ڈال کر دوسرے سفارشی لوگوں کو سامنے لے آتے ہیں۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے بعد سے سوشل میڈیا میں بالی ووڈ صنعت میں اقربا پروری کے حوالے سےبحث ہورہی ہے۔

اس بحث کے دوران گلوکار سونو نگم نے ایک وی لاگ شئیر کیا ہے جس میں وہ یہ خبردار کرتے نظر آ رہے ہیں کہ سوشانت کے بعد میوزک انڈسٹری سے بھی ایسی خبر آ سکتی ہے، کیونکہ جس طرح سے میوزک انڈسٹری میں مافیا سرگرم ہیں ان کے کام کرنے کا طریقہ نئے بچوں کو پریشان کر رہا ہے۔

تازہ ترین