• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالیہ، کرن اور سونم کو ہزاروں مداحوں نے اَن فالو کر دیا

بھارتی اداکار سوشانت سنگھ کی خودکشی پر اقربا پروری کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے ہزاروں مداحوں نے بھارتی اسٹارز عالیہ بھٹ، سونم کپور اور کرن جوہر سمیت دیگر ستاروں کو ان فالو کرنا شروع کر دیا ہے ۔

بھارتی نوجوان اداکار سوشانت سنگھ کے خود کشی کرنے کے نتیجے میں بھارتی شوبز انڈسٹری میں متعدد اداکاروں کی زندگیوں میں بھونچال آ گیا ہے، ہر طرف یہی بحث جاری ہے کہ سوشانت سنگھ نے بھارتی فلم انڈسٹری میں اقربا پروری سے تنگ آ کر خود کشی کی ہے ۔

اس سلسلے میں اپنے بل بوتے پر بھارتی فلم انڈسٹری میں نام بنانے والے اداکاروں کی جانب سے ’ نیپوٹزم‘ اقربا پروری کو فروغ دینے والے اور راتوں رات فلمی ستاروں کے بچوں کو اسٹار بنا کر شہرت کی بلندیوں پر پہنچانے والے ہدا یتکار کرن جوہر کے خلاف آواز اٹھائی جا رہی ہے اور ساتھ میں ’ اسٹار کڈز‘ یعنی سینئر اداکاروں کے بچوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔

بھارتی ویب سائٹ ’ ڈی این اے ‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق سوشانت سنگھ کے مداحوں کی جانب سے اب فلم انڈسٹری کے بڑے ناموں اور اقربا پروری رکھنے والے ستاروں کو تیزی سے ان فالو کیا جا رہا ہے ، دوسری جانب شترو گھن سنہا کی بیٹی سوناکشی سنہا نے بھی تنقیدی تبصروں سے پریشان ہو کر اپنا ٹوئٹر اکاؤنٹ ڈی ایکٹیویٹ کر دیا ہے ۔

ڈی این اے کے مطابق کرن جوہر کی جانب سے سوشانت سنگھ کو اپنی پروڈکشن میں کوئی کردار یا مووی نہ آفر کرنے کے نتیجے میں 330 ہزار فالورز سے ہاتھ دھونا پڑا ہے ۔

دوسری جانب کرن جوہر کے شو ’کافی ود کرن ‘ میں سوشانت سنگھ اور سونم کپور کی جانب سے پوچے گئے سوال کہ ’ سوشانت سنگھ کون ہے ؟‘ پر بھی اُن کے مداح کافی نالاں نظر آتے ہیں اور اسی سلسلے میں عالیہ بھٹ کو بھی انسٹاگرام پر 750 ہزار فالوورز کی جانب سے ان فالو کر دیا گیا ہے جبکہ سونم کپور کو 170 ہزار مداحوں نے ان فالو کیا ۔

واضح رہے کہ ہدایتکار کرن جوہر کے خلاف بھارتی ضلع مظفرنگر عدالت میں سوشانت سنگھ پر فلم انڈسڑی میں پابندی لگانےکے الزام میں شکایت بھی درج کی گئی ہے جس میں بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت بطور گواہ پیش ہوں گی۔

تازہ ترین