لندن(پ ر ) پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے زیر اہتمام شہید بے نظیر بھٹو کی67ویں سالگرہ لندن کے علاقے الفورڈ میں منائی گئی ،اس موقع پر پیپلز پارٹی کے سینر رہنما سلیم مانڈوی والا ڈپٹی چیئر مین سینیٹ، چوہدری لطیف اکبر صدر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر، چوہدری پرویز اشرف ،صاحبزادہ ذوالفقار شاہین، کوثر ڈار، ایم پی اے سندھ لال چند اسرانی، اظہر اقبال بڑالوی، خواجہ معین الدین سید، راجہ افتخار، جنرل سیکریٹری پی پی پی گریٹر لندن عارف مغل ایڈووکیٹ، انجم جرال اشرف چغتائی اور دیگر نے آن لائن شرکت کی۔آن لائن میٹنگ کو ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات آغا تنویر نے مانیٹر کیا، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سلیم مانڈوی والا نے شہید بے نظیر بھٹو کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید بے نظیر اس خطے کی عظیم ترین رہنما تھیں، جنہوں نے پاکستانی عوام کے حقوق کی بحالی کے لیے جدوجہد کی اور قید وبند کی صعوبتیں برداشت کیں اور آخر کار اپنی جان کی قربانی پیش کی، ہمارا فرض ہے کہ شہید بے نظیر بھٹو کے مشن کو پورا کرنے کے لیے اور انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے بلاول بھٹو کے ہاتھ مضبوط کریں ، چوہدری لطیف اکبر نے شہید بے نظیر کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہید بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کے انعقاد پر پیپلز پارٹی برطانیہ کے صدر محسن باری اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دی، چوہدری پرویز اشرف نے شہید بے نظیر بھٹو کی سالگرہ پر کارکنوں کو مبارک باد دی اور شہید بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کیا، صاحبزادہ ذوالفقار ، شاہین کوثر ڈار،انجم جرال، سمعیہ علی، ایستر داس، عارف مغل نے بھی شہید بے نظیر بھٹو کو ان کی سالگرہ پر خراج عقیدت پیش کیا اور عہد کیا کہ کارکن شہید بے نظیر بھٹو کا مشن پورا کرنے کے لیے بلاول بھٹو کا بھر پور ساتھ دیں گے اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔محسن باری صدرپیلز پارٹی برطانیہ، میاں سلیم صدر پیپلز پارٹی گریٹر لندن سمیت ریاض کوھمروی، اسد نواز، فخر عمران، ندیم میوے والا، وحید اقبال، عارف مغل، شاھد گوگی اور دیگر کے ساتھ مل کر سالگرہ کا کیک کاٹا۔ اس موقع پر محسن باری نے خطاب کرتے ہوئے شہید بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کیا اور پاکستان سے آن لائن شرکت کرنے والے رہنماوں کا شکریہ ادا کیا، میاں سلیم نے بھی شہید بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کیا اور کیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد کرنے پر آغا تنویر، اسد نواز، فخر عمران، ندیم میوے والا اور دیگر کو مبارکباد دی۔