کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے قومی پھل کا اعزاز رکھنے والے آم یوں تو سیاست و سفارت کاری کے لیے بھی استعمال ہوتے ہیں اور کئی سیاستدان یا حکومتی افسر تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے آموں کے کریٹ تحائف کے طور پر اپنے ہم منصبوں کو بھجواتے ہیں۔تاہم آموں کے تحائف کا تبادلہ عام افراد، سوشل میڈیا اسٹارز اور دیگر شعبہ زندگی سےتعلق رکھنے والے بھی ایک دوسرے سے کرتے ہیں۔لیکن حال ہی میں زرداری خاندان یعنی پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی صاحبزادریوں بختاور اور آصفہ بھٹو زرداری کی جانب سے دبئی نژاد عراقی میک اپ آرٹسٹ مونیٰ قطان کو آموں کے کریٹ بھجوائے گئے۔ زرداری خاندان نے میک اپ آرٹسٹ کو سندھ کے شہر ٹنڈو الہ یار میں موجود اپنے فارم کے آم بھجوائے اور انہیں خصوصی طور پیک کرواکر کریٹوں پر بلاول ہاؤس کا لیبل لگوایا۔