سیالکوٹ میں دو سو بستروں پر مشتمل قائم کیا گیا کورونا فیلڈ اسپتال بند کردیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ اسپتال بند نہیں کیا گیا یہ گورنمنٹ کا اثاثہ ہے جب ضرورت پڑی استعمال کر لیں گے۔
اسپتال میں لائے گئے کورونا مریضوں کو عید سے دو روز قبل گھروں میں بھیج دیا گیا تھا جبکہ پانچ روز سے فیلڈ اسپتال کو تالے لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔
ڈی سی سیالکوٹ ڈاکٹر ناصر محمود نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ سیالکوٹ میں اس وقت کورونا کے تقریباً 1600کیسز ہیں جبکہ 41 کے قریب اموات ہوئی ہیں۔ اسپتال گورنمنٹ کا اثاثہ ہے ضرورت پڑنے پر اسے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
سیالکوٹ میں کروڑوں روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا کورونا فیلڈ اسپتال پسرور روڈ پر واقع ہاکی اسٹیڈیم میں قائم کیا گیا تھا جس کا افتتاح وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے 29 اپریل کو کیا تھا۔