• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گزشتہ روز سندھ اسمبلی میں جو ہوا اس پر بہت دکھ ہے: حسنین مرزا

گرینڈ ڈیموکریٹ الائنس (جی ڈی اے) کے رکنِ سندھ اسمبلی حسنین مرزا کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز سندھ اسمبلی میں جو کچھ ہوا اس پر بہت دکھ ہے۔

رکنِ گرینڈ ڈیموکریٹ الائنس حسنین مرزاسندھ اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کر رہے تھے۔

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا کہ کل کیا ہوا میں اس پر نہیں جانا چاہتا کہ کون صیح اور غلط ہے، اس کا فیصلہ کرانے کے لیے پھر عدالت جانا پڑے گا۔

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رکنِ سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا کہ اس ایوان کا تقدس سب کی ذمے داری ہے، کہاگیا تھا کہ لیڈر شپ کو ہٹ نہیں کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس ان کی مرضی سے نہیں چلے گا، اسپیکر کی مرضی سے اجلاس چلے گا، ایسا نہیں ہونے دیں گے۔

سندھ کے وزیر برائے ایکسائز ،ٹیکسیشن، نارکوٹکس کنٹرول و پارلیمانی امور مکیش چاؤلہ نے کہا کہ ہیر سوہو نے تقریر میں اپوزیشن سے متعلق غلط الفاظ کہے، خواتین کے ساتھ غلط الفاظ استعمال کریں گے تو برداشت نہیں کریں گے۔

مکیش چاولہ نے کہا کہ اگر خاتون رکن تقریر کرے گی تو پھر کسی کو بولنے کی اجازت نہیں ہے، جس نے یہ الفاظ استعمال کیے ہیں وہ معافی مانگے، ریکارڈ نکالیں تو پتہ چل جائے گا کہ کس نے یہ الفاظ استعمال کیے۔

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رکنِ سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ جو کچھ کل دیکھا افسوس کی بات ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: ذوالفقار و فہمیدہ مرزا کے بیٹے کیخلاف نیب ریفرنس دائر

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کل جو ایوان میں الفاظ استعمال ہوئے اس کی مذمت کرتا ہوں، صبر و تحمل کا دامن نہ چھوڑا جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈپٹی اسپیکر ریحانہ لغاری کی صدارت میں ہونے والے سندھ اسمبلی کے اجلاس میں نصرت سحر عباسی اور کلثوم چانڈیو کے درمیان نوک جھونک ہوئی۔

سندھ اسمبلی کے اجلاس کا آغاز آج پھر ہنگامہ خیر ثابت ہوا، جب جی ڈی اے کی رکن نصرت سحر عباسی کا رکن پیپلز پارٹی شمیم ممتاز اور کلثوم چانڈیو کے ساتھ جھگڑا ہو گیا، جس کے دوران ایک دوسرے کو بد دعائیں بھی دی گئیں۔

تازہ ترین