• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میں روزانہ صرف 110افراد کے کورونا ٹیسٹ کی صلاحیت

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)راولپنڈی میں روزانہ کورونا ٹیسٹ کی صلاحیت صرف110افراد کی ہےجس میں سے 20ٹیسٹ روزرانہ این آئی ایچ بجھوائے جاتے ہیں جبکہ90دونجی لیبارٹریوں میں ہورہے ہیں جو دو ہزار روپے لے رہی ہیں۔یہ لیبارٹریاں این آئی ایچ کے تعاون سے ٹیسٹ کررہی ہیں جبکہ باقی نجی لیبارٹریاں چھ سے آٹھ ہزار روپے وصول کررہی ہیں۔اس حوالے سے کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن ریٹائرڈ محمد محمود نے بتایا کہ جلد راولپنڈی میں ٹیسٹ صلاحیت 600روزانہ تک پہنچ جائے گی۔این ڈی ایم اے وینٹی لیٹرز اور پورٹ ایبل ٹسٹنگ مشینیں فراہم کررہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ آکسیجن والے بستروں کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے۔
تازہ ترین