• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور معروف گلوکار ابرار الحق نے عالمی وبا کورونا وائرس کو شکست دے دی ہے۔

ابرارالحق نے اپنے چاہنے والوں کو اپنی صحت سے آگاہ کرتے ہوئے مائیکر و بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’الحمد اللّہ میرے کورونا ٹیسٹ کے نتائج منفی آئے ہیں اور قرنطینہ کے بعد آج دفتر میں میرا پہلا دن ہے۔‘

گلوکار نے اپنے مداحوں اور دوستوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں اُن تمام لوگوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میری جلد صحتیابی کے لیے دُعا کی۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’میری دُعا ہے کہ اللّہ تعالیٰ تمام مریضوں کو جلد صحتیابی عطا کرے اور سب کو سلامت رکھے آمین۔‘

ابرارالحق کی صحتیابی کے بعد اُن کے چاہنے والے اُن کے لیے محبت بھرے پیغامات جاری کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ31 مئی کو ابرار الحق نے اپنے ایک ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ اُن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد اُنہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔

اُنہوں نے اپنے تمام مداحوں اور دوستوں سے اپیل کی تھی کہ ان کے لیے اور اس وبا سے لڑنے والوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کریں۔

یاد رہے کہ ابرا رالحق کے علاوہ پاکستان شوبز انڈسٹری کے دیگر نامور فنکار بھی کورونا وائرس کا شکار ہوئے جن میں روبینہ اشرف، نوید رضا، ندا یاسر، یاسر نواز، واسع چوہدری اور شفاعت علی شامل ہیں جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی اور دورہ انگلینڈ پر جانے والے دس قومی کرکٹرز کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

تازہ ترین