بھارت میں نیپاہ وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد ایشیاء کے متعدد ملکوں کے ہوائی اڈوں پر الرٹ جاری کر دیا گیا ہے جس کے بعد ایشیائی ممالک نے اپنی سرحدوں پر نگرانی سخت کر دی ہے۔
امریکی سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول کے مطابق نیپاہ وائرس سے اموات کی شرح 40 سے 70 فیصد تک ہے۔
تائیوان کے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول کا کہنا ہے کہ نیپاہ وائرس کیٹیگری 5 کا خطرہ قرار دیا گیا ہے۔
دوسری جانب عالمی ادارۂ صحت کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ نیپاہ کو ترجیحی خطرناک وائرس قرار دے کر فوری تحقیق کی جائے۔
برطانیہ، نیپال، تھائی لینڈ، تائیوان، میانمار اور سری لنکا نے بھارتی مسافروں کے لیے ہوائی اڈوں پر اسکریننگ کا آغاز کر دیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ نیپاہ کی وباء کی موجودگی میں ٹی 20 ورلڈ کپ کا آغاز مختلف ممالک کے کھلاڑیوں کی زندگی خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔