وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمرکا کہنا ہے کہ حکومت نے اسلام آباد کے اسپتالوں میں 189 آکسیجن بیڈز کی فراہمی کا وعدہ پورا کر دیا۔
پمز اسپتال اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ بڑے شہروں میں آکسیجن بیڈز کی کمی کی شکایات آرہی تھیں، جس کے بعد وفاقی حکومت نے اسپتالوں کو آکسیجن بیڈز فراہم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
اسد عمر نے کہا کہ جون کے آخر تک ایک ہزار اور جولائی کے آخر تک دو ہزار ایک سو آکسیجن بیڈز کا اضافہ کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ابھی ہم نے اسلام آباد کے اسپتالوں میں آکسیجن بیڈز کی فراہمی کا آغاز کیا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم پورے ملک کے اسپتالوں میں آکسیجن بیڈز فراہم کریں گے۔