• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی وزیرہوا بازی نے سول ایوی ایشن کے 5 افسران کو معطل کردیا

وفاقی وزیرہوا بازی نے سول ایوی ایشن کے 5 افسران کو معطل کردیا


پائلٹس کے جعلی لائسنس معاملے میں وفاقی حکومت نے بڑا قدم اٹھالیا۔

حکومت نے پائلٹس کے جعلی لائسنز کے معاملے میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کے پانچ افسران کو معطل کردیا۔

معطل کیے جانے والے افسران میں دو سینئر جوائنٹ ڈائریکٹر لائسنسنگ، دو اسسٹنٹ گریڈ ٹو افسران اور سینیئر سپریٹنڈنٹ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: ایوی ایشن انڈسٹری پر عالمی سطح پرسوال اُٹھنے لگے

خیال رہے کہ وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور نے جمعہ کو اسلام پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ پائلٹس کی جعلی ڈگریوں سے متعلق تحقیقات، سابق چیف جسٹس کے سوموٹو کا تسلسل ہے، جعلی لائسنس والے نوکریوں سے بھی جائیں گے اور ان کے خلاف مجرمانہ تفتیش بھی ہوگی۔

وزیر ہوا بازی نے کہا کہ جعلی لائسنس والے 28 پائلٹس کی معطلی کا حتمی فیصلہ وفاقی کابینہ کرے گی، پہلے کی طرح اب بھی شفاف انکوائری کی جائے گی۔

غلام سرور کا کہنا تھا کہ جعلی لائسنس کےالزام میں 28 پائلٹس کی انکوائری مکمل ہوگئی، 9 پائلٹس نے اعترافِ جرم بھی کرلیا، جبکہ پی آئی اے کے 148 پائلٹس کو بھی فلائنگ سے روک دیا گیا ہے۔

تازہ ترین