• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میوزک انڈسٹری کے نوجوان اور معروف گلوکار عاصم اظہر نے ٹک ٹاک اسٹار اریکا حق کے حوالے سے اُن پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیا ہے۔

حال ہی میں عاصم اظہر نے پاکستان کی معروف ٹک ٹاک اسٹار اریکا حق کے ساتھ اپنے نئے آنے والے گانے کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی، تصویر وائرل ہونے کے بعد جب عاصم اظہر کے مداحوں کو معلوم ہوا کہ اُن کے نئے پروجیکٹ میں اریکا حق اُن کے ساتھ ہیں تو مداحوں کی جانب سے گلوکار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

عاصم اظہر کا اپنے مخالفین کو کرارا جواب
عاصم اظہر اور ٹک ٹاک اسٹار اریکا حق

مداحوں کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے عاصم اظہر کا مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام سامنے آیا ہے۔

عاصم اظہر نے اپنے ٹوئٹ میں طنزیہ انداز میں لکھا کہ ’ویسے یہ کمال کی بات ہے کہ پہلے لوگ ذہنی صحت اور ڈپریشن پر لمبی لمبی تقریریں کرتے ہیں اور پھر کچھ دن کے بعد خود ہی اپنی نفرت اور دھونس سے کچھ لوگوں کو ذہنی اذیت میں مبتلا کردیتے ہیں۔‘

گلوکار کے اس ٹوئٹ پر اُن کے مداحوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ  ’ہمیں اریکا حق پسند نہیں ہے۔‘

ایک صارف نے لکھا کہ ’اریکا حق کو اپنے گانے میں لینے کے بعد جو آپ ہمیں ڈپریشن دے رہے ہیں اُس کا کیا؟‘

دوسری جانب کچھ صارفین نے عاصم اظہر کی حمایت کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ مخالفین کی طرف توجہ نہ دیں یہ تو ہر جگہ ہی موجود ہوتے ہیں، آپ بس مثبت رہیں۔‘

ایک صارف نے لکھا کہ ’آپ مضبوط اور مثبت رہیں اور مخالفین کو اُن کے حال پر چھوڑ دیں۔‘

واضح رہے کہ اریکا حق پاکستان کی ٹاپ اور باصلاحیت ٹک ٹاک اسٹارز میں سے ایک ہیں اور یہی وجہ ہے کہ عاصم اظہر نے اپنے نئے پروجیکٹ کے لیے اُن انتخاب کیا ہے لیکن پاکستانی عوام عاصم اظہر کے اس فیصلے کے شدید مخالف ہے۔

تازہ ترین