• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کی بنیادیں کھوکھلی کرنیوالوں کو حساب دینا ہوگا: عثمان بزدار

پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ملک کی بنیادوں کو کھوکھلا کرنے والے عناصر کو حساب دینا پڑے گا۔

لاہور سے جاری کیے گئے ایک بیان میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں صرف اپنی کرپشن بچانے کا ایجنڈا لے کر چل رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماضی کے ادوار میں بے حساب کرپشن کو قوم ابھی تک نہیں بھولی، کرپٹ عناصر ملک وقو م کے مجرم ہیں۔

سردار عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ سابق دور میں قومی وسائل کی لوٹ مار کرنے والے احتساب سے خوف زدہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت پاکستان کی تاریخ کی شفاف ترین حکومت ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

اپوزیشن کورونا وائرس پر پوائنٹ اسکورنگ میں مصروف ہے، عثمان بزدار

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے کورونا وائرس کی وباء پر بھی ڈیڑھ انچ کی مسجد بنائی ہوئی ہے، وزیرِ اعظم عمران خان نے کورونا سے نمٹنے کے لیے بروقت اجتماعی فیصلے کیے۔

عثمان بزدار کا یہ بھی کہنا ہے کہ انتہائی نازک مرحلے پر اپوزیشن جماعتوں کا منفی رویہ قابلِ افسوس بھی ہے اور قابلِ مذمت بھی۔

تازہ ترین