• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کیسز بڑھ گئے، راولپنڈی کے مزید 8علاقے سیل کرنیکی سفارش

کراچی (جنگ نیوز) کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کی وجہ سے راولپنڈی شہر کے مزید 8 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی سفارش کر دی گئی۔جبکہ اسلام آباد کے دو علاقے اسمارٹ لاک ڈائون کے بہتر نتائج آنے کے بعد کھل گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی جانب سے چیف سیکرٹری پنجاب کوسفارش کی گئی ہے کہ راولپنڈی کے 8علاقوں میں 30جون سے 10 روز کیلئے اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا جائےجن علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی سفارش کی گئی ہے ان میں گلزار قائد، خیابان سرسید، ڈھوک علی اکبر، کوٹھاکلاں، مورگاہ، تخت پڑی، ننکاری بازار اور بارا مارکیٹ شامل ہیں۔مذکورہ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی سفارش ضلعی پولیس، میڈیکل ٹیموں اور تاجروں سے مشاورت کے بعد کی جا رہی ہے۔ علاوہ ازیں وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر جی نائن 2 اور 3 کو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے مثبت نتائج آنے کے بعد کھول دیا گیا۔اسلام آباد میں کورونا وائرس کے ہاٹ اسپاٹ قرار دیے گئے علاقوں میں سیکٹر جی نائن ٹو، تھری بھی شامل تھے۔

تازہ ترین